پی سی بی گورننگ بورڈ کا42واں اجلاس (کل) ہوگا

پیر 7 نومبر 2016 18:46

پی سی بی گورننگ بورڈ کا42واں اجلاس (کل) ہوگا
لاہور۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) پی سی بی گورننگ بورڈ کا42واں اجلاس (کل) 8نومبر منگل کو گیارہ بجے صبح نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میں منعقد ہوگا ۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کریں گے ۔

(جاری ہے)

ایجنڈا میں گزشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری ٬چیئرمینز ٬ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی ٬گیم ڈویلپمنٹ کمیٹی٬ایچ آر کمیٹی٬آڈٹ کمیٹی کی رپورٹ اور پاکستا ن سپر لیگ کے معاملات کی تازہ ترین صورتحال ٬٬سکول کرکٹ ٬اور پی سی بی کے الیکشن قوائد میں تبدیلی اور دیگر معاملات شامل ہیں ۔