نئے ویڈیو ’’نی کڑئیے مینوں لوڈ کرا دے‘‘پوری دنیا میں ریلیز کرنے کا ارادہ ہے٬گلوکار تیمور خان

پیر 7 نومبر 2016 18:46

لاہور۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) گلوکار تیمور خان نے کہا ہے کہ نئے ویڈیو ’’نی کڑئیے مینوں لوڈ کرا دے‘‘پوری دنیا میں ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ البم کا میوزک شاز علی نے ترتیب دیا ہے جوکہ ہدایتکار عجب گل کی فلم ’’کیوں تم سے اتنا پیار ہے سمیت کئی فلموں کا میوزک تیارکر چکے ہیں جبکہ ویڈیو ڈائریکٹر شہروز نے بہت محنت سے اس کو تیار کیا ہے۔

ویڈیو میں معروف اداکارہ آفرین خان نے پہلی بار ماڈلنگ کی ہے اُن کا کام پرستاروں کو بہت پسند آئے گا جبکہ ماڈل کومل خان نے شاندار اداکاری کامظاہرہ کیا ہے ۔اُمید کرتا ہوں کہ میرا نیا ویڈیوسب کی اُمیدوں پر پورا اُترے گا۔آفرین خان نے کہا کہ میں 3سال سے سٹیج کررہی ہوں جب مجھے اس گیت میں پرفارم کر نے کاکہا گیا تو میں نے فورا ہاں کردی کیونکہ مجھے یہ گیت سننے میں بہت اچھا لگا ٬ اُمید کرتی ہوں عوام بھی بہت پسندکرینگے۔

(جاری ہے)

ماڈل سونی ایش اور کومل خان نے بتایا کہ وہ اس ویڈیو کو حصہ بننے پر بہت خوش ہیں ۔میوزک ڈائریکٹر شاز علی نے کہا کہ میری کوشش رہی کہ ویڈیوکا میوزک بھی منفرد دوں جو عوام کو مدتوں یاد رہے۔آخر میں تیمور خان نے کہا کہ میں میڈیا کا بھی مشکور ہوں جو نئے فنکاروں کو ہمیشہ سپورٹ کرتاہے جس کی مد د کے بغیر کامیابی ممکن نہیں ہے۔ ویڈیو کی لانچنگ پر مہمان خصوصی اداکار راشد محمودنے نوجوا ن گلوکار تیمور خان کے کام کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :