مون مارکیٹ گلشن راوی سے تجاوزات ہٹا دی گئیں٬ 2ٹرک سامان قبضہ

پیر 7 نومبر 2016 18:46

لاہور۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء)ڈی سی او کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے سپیشل اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے پیر کومون مارکیٹ گلشن راوی میں غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈ نے کارروائی کر تے ہوئے مون مارکیٹ گلشن راوی سے غیرقائم تجاوزات کو ختم کروا کر 2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔