چیل کا گوشت فروخت کرنیوالوں کو پکڑنے سول ڈیفنس کے اہلکار سگیاں اور راوی پل پرمستقل تعینات

پیر 7 نومبر 2016 18:46

لاہور۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء)ڈی سی او کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پراے سی(سٹی)نے چیل کا گوشت "صدقہ" کے نام پرفروخت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو سگیاں پل اور راوی پل پرمستقل طور پر تعینات کر دیا ہے جو کہ سگیاں پل اور راوی پل پرچیل کا گوشت فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کریں گے۔