پنجاب کے میدانی علاقوں میںرواں ہفتے کے دوران سموگ اوردھند فضا ء میں موجود رہنے کا امکان ہے٬ ترجمانمحکمہ موسمیات

پیر 7 نومبر 2016 18:46

لاہور۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) رواں ہفتے کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میںسموگ اوردھند کثیر مقدار میں فضاء میں موجود رہنے کا امکان ہے٬محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا ہے کہ نومبر اور دسمبر میں معمول سے کم بارش کی توقع ہے اس لیے سموگ اور دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ فیصل آباد٬ ساہیوال٬ گوجرانوالہ٬ سرگودھا٬ لاہور٬ ملتان٬ بہاولپور ڈویژن میں سموگ اوردھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا٬گزشتہ 24 گھنٹوں میںملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہاجبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ اوردھند پڑی۔دریں اثناء طبی ماہرین نے کہا ہے کہ سموگ کے ذرات آنکھوں٬گلے کی خرابی اور سانس لینے میں دشواری کاباعث بن سکتے ہیں لہٰذا عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ عنوان :