حیسکو کی خصوصی ٹیموں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری

پیر 7 نومبر 2016 18:38

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) حیسکو کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف افسران پر مشتمل حیسکو کی خصوصی ٹیموں کا پورے حیسکو ریجن میں آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں آ پریشن سرکل نوابشاہ کے مختلف سب ڈویژنوں نوابشاہ I-٬ نوابشاہ II-٬ سوسائٹی ٬ دوڈ٬ سکرنڈ٬ سعید آباد اور قاضی احمد کے علاقوں میں کارروائیوں کے دورا ن واجبات کی عدم ادائیگی پر 600بجلی کے کنکشن منقطع٬ 04عدد ٹرانسفارمر اتار لئے گئے جس میں 100KVAکے 02اور 50 KVAکے 2 ٹرانسفارمر شامل ہیں اورنادہندہ صارفین سے 15لاکھ 20ہزار رپے کے واجبات کی وصولی بھی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں غیر قانو نی کنڈے ہٹائے گئے اور بجلی چوروں کے خلاف مروجہ قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں لیٹر جمع کرادیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نوابشاہ ڈویژن کے نادہندہ صارفین پر 7ارب 18کروڑ49لاکھ روپے کے واجبات ہیں جس میں سرکاری نادہندہ صارفین پر 3ارب 90کروڑ33لاکھ اور نجی نادہندہ صارفین پر3ارب28کروڑ16لاکھ روپے کے واجبات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوابشاہ I-سب ڈویژن کے نادہندہ صارفین پر 72 کروڑ 43 لاکھ روپے٬ سب ڈویژن نوابشاہ II-٬ کے نادہندہ صارفین پر 67کروڑ77لاکھ روپے ٬سب ڈویژن سوسائٹی کے نادہندہ صارفین پر 92کروڑ 58لاکھ روپے ٬ سب ڈویژن دوڈ کے نادہندہ صارفین پر 01ارب 24کروڑ81لاکھ روپے٬ سب ڈویژن سکرنڈ کے نادہندہ صارفین پر 1 ارب 59 کروڑ 54 لاکھ روپے٬ سعید آباد سب ڈویژن کے نادہندہ صارفین پر 85کروڑ51لاکھ روپے اور قاضی احمد سب ڈویژن کے نادہندہ صارفین پر 1ارب 15کروڑ80لاکھ روپے کے واجبات ہیں جس کی وصولی کیلئے کاروائیاں مزید تیز کی گئیں ہیں حیسکو کے XENکوٹری اعجازشیخ کی سربراہی میں کوٹری سب ڈویژن کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران50 لاکھ روپے کے و اجبات کی عدم ادائیگی پر 17 عدد گائوںعیسیٰ بابر٬ گائوں ہاشم فقیربلوچ کالونی ٬ گائوں بلوچ ٬ گائوں حاجی مٹھو خاصخیلی و یگر کی بجلی منقطع کردی گئی ہے جبکہ 8 ٹیوب ویل کے کنکشن کاٹ دیئے گئے اور7عد د ٹرانسفارمر اتارے گئے ہیں اس کے علاوہ 250غیر قانونی کنڈے کنکشن ہٹاکر تاریں ضبط کرلی گئیں۔

متعلقہ عنوان :