حیسکو انتظامیہ کی عوام سے معذرت

پیر 7 نومبر 2016 18:38

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) حیسکو ترجمان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حیسکو انتظامیہ نے کہا ہے کہ پیر کو صبح 5بجے کے قریب این ٹی ڈی سی کے 220کے وی کے نیشنل ٹرانسمیشن کے 4سرکٹ شدید دھند کی وجہ سے ٹرپ کرگئے تھے جس کے باعث حیسکو ریجن کے تمام گرڈاسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ دن 10بجے کے بعد دھند کی شدت کم ہونے کے بعد تمام گرڈاسٹیشنوں کی بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے حیسکو انتظامیہ عوام کو اس تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہے۔