Live Updates

وزیراعظم کے بچوں کے انٹرویوزسیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کئے گئے

مرضی کی ویڈیوزبنا کرکہانی بنائی گئی،عمران خان کہتےتھےکہ ہمارےپاس ثبوت ہیں لیکن عدالت میں کچھ پیش نہیں کیا،عمران خان عدالت میں نیازی سروسز سے متعلق بھی جواب دیں۔(ن)لیگی رہنما دانیال عزیز،محمدزبیراورمحسن رانجھاکی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 7 نومبر 2016 18:12

وزیراعظم کے بچوں کے انٹرویوزسیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کئے گئے

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 نومبر2016ء) :مسلم لیگ(ن)کے رہنماوں‌نے کہاہے کہ وزیراعظم کے بچوں کے انٹرویوزسیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کئے گئے،مرضی کی ویڈیوز بنا کر کہانی بنائی گئی۔پھر کہا گیا کہ وزیرا عظم کی اولاد کے بیان میں تضاد ہے،عمران خان کہتےتھےکہ ہمارےپاس ثبوت ہیں لیکن عدالت میں کچھ نہیں کیا،عمران خان عدالت میں نیازی سروسز سے متعلق بھی جواب دیں۔

آج یہاں (ن)لیگی رہنما دانیال عزیز،محمدزبیراور محسن رانجھا پریس کانفرنس کررہے تھے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ وزیراعظم کے بچوں کے انٹرویوزسیاق و سباق سے ہٹ کرپیش کئے گئے،مرضی کی ویڈیوز بنا کر کہانی بنائی گئی۔پھر کہا گیا کہ وزیرا عظم کی اولاد کے بیان میں تضاد ہے۔دانیال عزیزنے کہا کہ طوطےکی طرح رام کہانی سنانےوالوں کےسرآج جھکےہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام سے جھوٹ بولنے والوں کو آج شرم آنی چاہئے۔طوطےکی طرح رام کہانی سنانےوالوں کےسرآج جھکےہوئےہونےچاہئیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف اسٹوری پلان کی گئی۔عمران خان نےتوڑ مروڑ کرایک ویڈیو بنائی اوراسے جلسے میں دکھایا۔انہوں نے کہا کہ آئی سی آئی جے نے تسلیم کیاکہ پاناماپیپرزمیں وزیراعظم کانام نہیں ہے،ماضی میں بھی ہم نے 35پنکچر کی بات سنی ہے۔

سپریم کورٹ کانہ توکنٹینرہےنہ کوئی چینل،یہاں جھوٹ نہیں چلےگا۔دانیال نے کہا کہ معلوم نہیں پی ٹی آئی والےاستعفےکےپیچھےکیوں پڑےہوئےہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کےپہلومیں کھڑےلوگوں کی بھی آف شورکمپنیاں ہیں۔محمدزبیرنے کہا کہ عمران خان دن میں دس بارکہتےتھےکہ الزامات نہیں ان کےپاس شواہد ہیں۔وزیر اعظم اور ان کے بچوں نے جوابات جمع کرا دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتےتھےکہ ہمارےپاس ثبوت ہیں لیکن عدالت میں کچھ نہیں کیا۔سب کافرض بنتاہےکہ سپریم کورٹ میں کیس جانےکےبعدالزامات کی سیاست چھوڑدیں۔محمدزبیرنے کہا کہ 2013کےدھاندلی کے الزامات کی طرح یہ بھی الزامات ہی ہیں۔ایڈووکیٹ محسن رانجھا نے کہا کہ تحریک انصاف کےپاس کسی قسم کاکوئی ثبوت موجودنہیں ہے۔ عمران خان عدالت میں نیازی سروسز سے متعلق بھی جواب دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات