ٹرین سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا٬وسائل کی کمی کے باوجود حادثات پر کنٹرول کی کوششیں جاری رکھی جائیں٬خواجہ سعد رفیق

پیر 7 نومبر 2016 18:17

لاہور۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹرین سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا٬مسافروں کے جان و مال کو محفوظ بنانے اور حادثات سے بچاؤ کیلئے فوری و دیرپا حل تلاش کیا جائے٬ وسائل کی کمی کے باوجود حادثات پر کنٹرول پانے کی پرزور کوششیں جاری رکھی جائیں۔وہ پیر کے روز ریلویز ہیڈکوارٹرزآفس میں ٹرین سیفٹی آپریشن سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اجلاس میںحادثات کی روک تھام کیلئے مؤثر حکمت عملی وضع کرنے کیلئے وزارتِ ریلوے اور ریلوے ہیڈکوارٹرز کے اعلیٰ سطحی افسران میں باہمی مشاورت ہوئی۔وزیر ریلوے نے ہدایت کی کہ مسافروں کی جان و مال کو محفوظ بنانے اور حادثات سے بچاؤ کیلئے فوری و دیرپا حل تلاش کیا جائے٬ وسائل کی کمی کے باوجود حادثات پر کنٹرول پانے کی پرزور کوششیں جاری رکھی جائیں جس پر شرکاء نے اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںاس بات کا اِعادہ کیا گیا کہ موجودہ وسائل میں رہتے ہوئے پوری محنت سے ہر وہ قدم اُٹھایا جائے گا جس سے حادثات کو روکا جاسکے۔ اس امکان پر بھی غور کیا گیا کہ دُنیا میں موجود ماڈرن ریلویز میں مشتمل ایسی ٹیکنالوجی کا تعین کر کے پاکستان ریلویز میں متعارف کرنے کی سعی کی جائے جو مناسب اخراجات کے ساتھ ٹرین آپریشن کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنائے۔ اجلاس میں سیکرٹری ریلویز پروین آغا٬ چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور٬ مشیر ریلویز انجم پرویز٬ ممبر فنانس غلام مصطفی سمیت ریلوے کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :