دہشتگرداسحاق عرف بوبی اورعاصم عرف کیپری کوگرفتارکرلیاہے۔وزیراعلیٰ سندھ

گرفتارگینگ 9ہائی پروفائل کیسزمیں ملوث تھا،تفتیش کیبعد ملزمان سے امجدصابری،ملٹری پولیس سمیت28کیسزکا ثبوت ملا،دہشتگردوں کے قبضہ سے بھاری اسلحہ اوربارودبرآمدکیاگیا،دہشتگردوں کی گرفتاری پرسی ٹی ڈی کی ٹیم کومبارکباددیتاہوں۔مرادعلی شاہ پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 7 نومبر 2016 17:46

دہشتگرداسحاق عرف بوبی اورعاصم عرف کیپری کوگرفتارکرلیاہے۔وزیراعلیٰ ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 نومبر2016ء) :وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ لیاقت آبادسے دوانتہائی خطرناک دہشتگردوں اسحاق عرف بوبی اور عاصم عرف کیپری کوگرفتارکیاہے،گرفتارگینگ 9ہائی پروفائل کیسزمیں ملوث تھا،جبکہ تفتیش کرنے کے بعد ان ملزمان سے 28کیسزکا ثبوت ملا، ہتھیاروں کی فرانزک تصدیق بھی کی گئی ہے،دہشتگردوں کے قبضہ سے تین ایس ایم جیز،27پستول،دوایم پی فائیوزاورہینڈگرنیڈزبرآمدکیے گئے ہیں،دہشتگردوں کی گرفتاری پرسی ٹی ڈی کی ٹیم کومبارکباددیتاہوں،یہ بہت بڑی کامیابی ہے،خفیہ اداروں سے ملکردہشتگردی ختم کررہے ہیں۔

انہوں نے آج یہاں آئی جی پولیس سندھ اور سی ٹی ڈی کے چیف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کے علاقے لیاقت آبادسے گرفتاردہشتگردوں سے کراچی مزید محفوظ ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

ان دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔امجد قتل میں ملوث دہشتگرعاصم عرف کیپری امجدصابری کے پڑوسی تھے۔گرفتارگینگ 9ہائی پروفائل کیسزمیں ملوث تھا،جبکہ تفتیش کرنے کے بعد ان ملزمان سے 28کیسزکا ثبوت ملا۔

جن میں29اکتوبرکو ناظم آبادمیں خواتین کی مجلس،17اکتوبرایف سی ایریا میں گرنیڈاٹیک ہوا۔26جولائی کوصدرمیں آرمی کے دوجوانوں کو شہید کیاگیا،امجدصابری کو 23جون کو شہید کردیاگیاتھا۔21مئی کو عائشہ منزل ہردوکانسٹیبل کو شہید کیا گیا۔20اپریل کو پولیومہم کے دوران پولیس اہلکاروں کو قتل کیاگیا۔تبت سنٹرمیں دوملٹری پولیس کے جوانوں اوراتحادٹاؤن میں 4رینجرزاہلکار،ایڈووکیٹ سپریم کورٹ امیرحیدر29اگست 2015کو شہید ہوئے۔

اس کے علاوہ 7شیعہ کمیونٹی کے افرادکو قتل کیاگیا۔یہ ان کیسزمیں ملوث ملزمان ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرفتارگینگ 9ہائی پروفائل کیسزمیں ملوث تھا۔سی ٹی ڈی کی ٹیم کومبارکباددیتاہوں۔یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔پچھلے دنوں میں دہشتگردپھرمتحرک ہوئے تھے لیکن سندھ حکومت نے بھرپورکاروائی کی۔آج بھی اور کل احتجاج کیے گئے۔جہاں بھی شک شبہ ہوتاہے ان کو گرفتارکیاجارہاہے۔جبکہ عدم ثبوت پر گرفتاربے گناہ افرادکو چھوڑدیاجائیگا۔شہریوں سے کہوں گاکہ حکومت سے تعاون کرے۔مجھے امید ہے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث آئیگی۔پچھلے دنوں میں اہلسنت جماعت کے کارکن مارے گئے ان ملزمان تک بھی پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :