ڈیرہ٬ پولیس نے اغواء ہونے والی نوجوان لڑکی سمیرا بی بی کو گھر پر چھاپہ مار کر بازیاب کرا لیا

پیر 7 نومبر 2016 17:49

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) ایس ایچ او تھانہ پروا منہاج سکندر نے اغواء ہونے والی نوجوان لڑکی سمیرا بی بی کو گھر پر چھاپہ مار کر بازیاب کرا لیا اغواء کا ر رات کی تاریکی کا فائدہ ا ٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا عدالتی احکامات کی روشنی میں بازیاب ہونے والی دوشیزہ کو والدین کے سپرد کر دیا گیا ٬ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں محمد بلال سکنہ پروا نے بیس سالہ دوشیزہ سمیر ا بی بی کو ورغلا کر اغواء کر لیا تھا جبکہ مغوی لڑکی کو گشکوری کے علاقہ میں واقع ایک مکان میں بند کر دیا تھا لڑکی کے والدین نے ملزم محمد بلال کے خلاف اپنی بیٹی کی اغوائیگی کا پرچہ درج کر ادیا تھا جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب SHO پروا منہاج سکندر کو مخبر کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ علاقہ گشکوری کے ایک مکان میں مغوی لڑکی اور مبینہ اغواء کار گھر میں موجود ہیں اطلاع پاکر SHO پروا بمعہ پولیس نفری جائے مذکورہ پر پہنچ گئے پولیس کی اطلاع پاکر ملزم بلال گھر سے فرار ہو گیا اور قریبی فصلوں میں چھپ کر غائب ہو گیا جبکہ پولیس نے مغوی لڑکی کو برآمد کر لیا اس حوالے سے SHO پروا نے منہاج سکندر خان نے کہاہے کہ بازیاب ہونے والی لڑ کی کو عدالتی احکامات کی روشنی میں والدین کے سپرد کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ اغواء کار کی عمر بھی 25 سال کے قریب ہے ۔

متعلقہ عنوان :