Live Updates

تحریک انصاف نے ہمیشہ قومی اداروں کا احترام کیا ٬سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے موقف کی تائید ہے٬افتخار علی مشوانی

پیر 7 نومبر 2016 17:15

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے ضلعی صدر افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ قومی اداروں کا احترام کیا ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے موقف کی تائید ہے۔ اگر حکمرانوں میں ایک فیصد بھی اخلاقی جرات ہوتی تو وہ استعفیٰ دیکر خود کو عوامی عدالت میں پیش کردیتی۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ شارٹ کٹ سے اقتدار حاصل کیا۔

اور اقتدار میں آکر عوامی اُ منگوں کی ترجمانی کی بجائے کرپشن کو ترجیح دی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد احتجاج میں شرکت کرنے والے کارکنوں پر جو ظلم حکومت کی طرف سے ہوئے ہیں۔ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ مگر عوام نے اسلام آباد پہنچ کر یہ ثابت کردیا کہ قوم اب تبدیلی چاہتے ہیں۔ وہ گزشتہ روز حلقہ پی کے 30 کے یونین کونسل بابینی اور بخشالی میں حالیہ احتجاجی تحریک میں زخمی ہونے والے پارٹی کارکنان فیاض اور رشید خان کے عیادت کی موقع پر پارٹی کارکنان سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ممبران ضلع کونسل شاہد باچا٬ شیر بہادر خان٬ ممبر تحصیل کونسل آیاز صافی٬ پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماء جہانزیب افضل اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :