ْ سوات ریجنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ اختتام پذیر ٬ ٹائٹل البدر تیمر گرہ دیر لوئر کے نام

پیر 7 نومبر 2016 17:15

ْ سوات ریجنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ اختتام پذیر ٬ ٹائٹل البدر تیمر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہدایت پر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سوات ریجنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ اختتام پذیر فائنل میں البدر تیمر گرہ دیر لوئر نے نوے کلے الیون سٹار سوات کو پانچ چار سے شکست دیدی ٬ مہمان خصوصی سابق وزیر جنگلات واجد علی خان ٬محمد یوسف دیر ہاکی ایسوسی ایشن سیکرٹری٬ سوات جنرل سیکرٹری موسیٰ خان٬ چیئر مین ڈاکٹر ظفر علی خان٬ سینئر نائب صدر خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن ملک ودان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

چیمپئن شپ میں دیر لوئر ٬ دیر اپ اور ڈسٹرکٹ سوات کے دو دو ٹیموں نے حصہ لیا جنہوں نے ڈسٹرکٹ انٹر کلب میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی تھی ۔ سوات ریجنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل البدر تیمرگرہ کلب دیر لوئر اور نوے کلے الیون سٹار سوات کے درمیان کھیلاگیا جس میں دونوں ٹیمیں دو دو گول سے برابر رہی جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنلٹی سٹروک پر کیاگیا البدر کلب کی طرف سے عدیل اور انیس جبکہ نوے کلے کلب کی طرف سے اسرار اور شوکت نے گول کئے ۔

(جاری ہے)

آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے دونوں ٹیمیں چودہ اکتوبر سے پشاور میں منعقدہ انٹر ریجنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں سوات ریجن کی نمائندگی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :