کمانڈر رائل سعودی ایئر فورس کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ٬پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات ٬ باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال ٬ سعودی ایئر فورس کے سربراہ کی خطے میں امن و استحکام اور میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے ضمن میں پاکستان نیوی کے کردار اور عزمِ کی تعریف

پیر 7 نومبر 2016 17:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) کمانڈر رائل سعودی ایئر فورس میجر جنرل محمد بن صالح العتیبی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیاجہاں انھوںنے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے ملاقات کی اس دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے سر براہ نے دہشت گری کے خلاف جنگ بشمول کو لیشن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قزاقی کے خلاف آپریشنز میں پاک بحریہ کی شمولیت کے سلسلے میں پاکستان کے عزم اور کار کردگی پر بھی روشنی ڈالی۔ کمانڈر رائل سعودی ایئر فورس نے خطے میں امن و استحکام اور میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے ضمن میں پاکستان نیوی کے کردار اور عزمِ مصمم کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :