وفاقی حکومت نے خبرلیک ایشو پرتحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 7 نومبر 2016 17:05

وفاقی حکومت نے خبرلیک ایشو پرتحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔07 نومبر2016ء):وفاقی حکومت نے خبرلیک ایشو پرتحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،کمیٹی کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈعامررضا خان مقررکیے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق حکومت نے انگریزی اخبارمیں سکیورٹی اجلاس کی خبرلیک ہونے پرایک اعلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کے سربراہ جسٹس(ر)عامررضاہونگے۔جبکہ کمیٹی میں آئی ایس آئی ،یم آئی اور آئی بی کا ایک ایک رکن شامل ہوگا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کمیٹی میں ڈائریکٹرایف آئی اے ڈاکٹرعثمان انور،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ طاہرشہبازاور محتسب اعلیٰ پنجاب نجم سعیدبھی رکن ہونگے۔جسٹس(ر)عامررضااچھی شہرت کے مالک جج رہ چکے ہیں۔عامررضا1979-91ء تک لاہورہائیکورٹ کے جج تعینات رہے ہیں۔1979ء میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی رہے۔اس وقت پنجاب یونیورسٹی اورلمز کے لاء کالج میں وزٹینگ پروفیسرہیں جبکہ عامررضا سپریم کورٹ کے سینئروکیل بھی ہیں۔جسٹس عامررضا نے ضیاء الحق دورمیں پی سی اوکے تحت نیاحلف لینے سے بھی انکار کیاتھا۔کمیٹی اس کی تحقیقات کرے گی کہ خبرکیسے لیک ہوئی اور رپورٹر تک کیسے پہنچی۔