بیرونی سرجنز بھی شہباز شریف کے ”مداح“نکلے

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 7 نومبر 2016 17:04

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 07 نومبر ۔2016ء) روزہ عالمی نیورو کانفرنس کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے طبی ماہرین نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طبی شعبے میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کانفرنس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین پروفیسر آف نیورو سرجری پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کو دو طرفہ طبی شعبے کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

وطن واپسی پر گفتگو کرتے ہو ئے کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز ، جنرل ہسپتال میں جدید سکلز لیب شاندار خدمات سرانجام دے رہی ہے اسی طرح دماغ کا ماڈل بھی گہری دلچسپی کا حامل ہے۔ جاپان کی یونیورسٹی آف تایامہ (Toyama)اور فوجیتا (Fujita)یونیورسٹی کے پروفیسر آف نیورو سرجری قوایاما Prof. Kuwayama اور پروفیسر یوکا کاتو Prof. Yoko Katoاور ڈاکٹر کیوموراDr. Kimuraنے پنجاب حکومت بالخصوص وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو طبی شعبے میں ماہرین کی تربیت اور جدید تحقیق سے مستفید ہو نے کیلئے ہر ممکن تعاون کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے شرکاء نے لاہوریوں کی طرف سے روایتی مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا اور پروفیسر خالد محمود اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ واضح رہے کانفرنس میں امریکہ ، برطانیہ، سپین ، جاپان اور سعودی عرب کے علاوہ ملک بھر سے ممتاز نیورو سرجنز نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :