لیگی رہنماؤں کے دھڑوں کو محاذ آرائی سیروک دیا گیا

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 7 نومبر 2016 17:02

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 07 نومبر ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرگودھا سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسل‘ میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینز‘ میئرز کے انتخاب کیلئے مسلم لیگی دھڑوں کو باہمی محاذ آرائی اور گروپ بندی سے روک دیا ہے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میونسپل کارپوریشن سمیت ضلع کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں کا علاوہ مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کیخلاف امیدوار کھڑا کرنے پر لیگی ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز کو بھی لاہور طلب کرلیا ہے سیاسی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف نے 2013ءء میں مسلم لیگ ن کی حمایت کرنے پر مرزا الیاس بیگ کو بلدیات میں اہم عہدہ دینے کا وعدہ کیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ حامد حمید گروپ نے مرزا الیاس بیگ کو میئر کے امیدوار کے طور پر متعارف کروایا ہے جس کی مخالفت ڈاکٹر نادیہ عزیز کررہی ہیں وزیر اعلیٰ نے باہمی اختلافات ختم کرنے کیلئے ارکان اسمبلی کو طلب کرلیا ہے۔