فاٹا سے آنے والوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 7 نومبر 2016 17:00

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 07 نومبر ۔2016ء) ضلعی انتظامیہ نے سردیوں کی آمد کیساتھ ہی باجوڑ‘ خیبر ایجنسی سمیت دیگر علاقوں سے آکر یہاں کاروبار کرنیوالے پختونوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت جاری کردی ہے پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا اور گردونواح میں بڑی تعداد میں پختون کاروبار کیلئے آئے ہیں ان کی آڑ میں تخریبی عناصر بھی سرگرم ہوجاتے ہیں جن پر کڑی نظر رکھنے کیلئے متعلقہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹا جاسکے۔