سانگھڑ کی صفائی کیلئے شہری ہمارا ساتھ دیں:دلبر خان نظامانی

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 7 نومبر 2016 17:00

سانگھڑ(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 07 نومبر ۔2016ء)میونسپل کمیٹی کے چیئر مین دلبر خان نظامانی نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی اور ترقی کے لیئے عوام کو ہمارا ساتھ دینا ہوگاتاکہ ہم ایک صاف ستھرے سانگھڑ کا قیام عمل میں لاسکیں اس نے یہ بات ہاوسنگ سوسائٹی دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی اس کا مزید کہنا تھا کہ عوام شہر میں خالی پلاٹوں پر کچرا پھیکنے سے گریز کریں اور مقررہ جگہوں پر پھیکیں تاکہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جاسکے، اس کا مزید کہنا تھا کہ شہر بھر کی صفائی کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جارہے ہیں عوام صفائی کے حوالے سے اپنے مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ جلد سے جلد ان کے مسائل کو حل کیا جاسکے ،ا س کا کہنا تھا ہاوسنگ سوسائٹی میں جلد کچرے پھیکنے والے ڈبے لگائے جائیں گے تاکہ عوام کچرہ وہاں پھینک سکیں۔