محکمہ جنگلات کی غفلت،مری کے جنگلات میں آ گ سے سینکڑوں ننھے پودے جل کرراکھ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 7 نومبر 2016 16:50

مری(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔07 نومبر2016ء) :تحصیل بھر کے جنگلات آگ کی لپیٹ میں ہیں،محکمہ جنگلات مری کی طرف سے مکمل خاموشی دکھائی جارہی ہے۔آئے دن آگ لگنے سے سینکڑوں کی تعداد میں ننھے پودے جل کر راکھ ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ جنگلی حیات بھی اس سے بری طرح متاثر ہورہی ہیں محکمہ جنگلات کی اس غفلت اور لاپرواہی پر سخت ایکشن لینے کا مطالبہ گرین مری ایسوسی ایشن کے صدر اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری طفیل عباسی،سینئر نائب صدر مرزاسہیل بیگ،غالب بشیر عباسی،نائب صدر یاسر شوکت عباسی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ناصرذوالفقار عباسی،جوائنٹ سیکرٹری نمبردار ظفر عباسی اورانفارمیشن سیکرٹری سیاب عباسی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایک طرف جنگلات آگ کی لپیٹ میں ہیں تو دوسری طرف محکمہ جنگلات کا عملہ بروقت نہیں پہنچتا ڈی ایف او مری کو آگ لگنے کے واقعات سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود عملہ موقع پر نہیں پہنچتا جس سے آگ کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہورہی ہے آج تک آگ بجھانے کی کوئی سنجیدہ کوش ہی نہیں کی گئی اور نہ ہی آگ لگنے کے اسباب تلاش کئے گئے عوامی حلقوں نے اس غفلت اور لاپرواہی پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،صوبائی وزیر جنگلات اور سیکرٹری جنگلات پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے آگ پر قابوپانے اور اسے روکنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :