شہرکی صفائی اورترقی کیلئے عوام کو ہماراساتھ دیناہوگا۔دلبرخان نظامانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 7 نومبر 2016 16:50

شہرکی صفائی اورترقی کیلئے عوام کو ہماراساتھ دیناہوگا۔دلبرخان نظامانی

سانگھڑ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔07 نومبر2016ء):میونسپل کمیٹی کے چیئر مین دلبر خان نظامانی نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی اور ترقی کے لیئے عوام کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

تاکہ ہم ایک صاف ستھرے سانگھڑ کا قیام عمل میں لاسکیں اس نے یہ بات ہاوسنگ سوسائٹی دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی اس کا مزید کہنا تھا کہ عوام شہر میں خالی پلاٹوں پر کچرا پھیکنے سے گریز کریں اور مقررہ جگہوں پر پھیکیں تاکہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جاسکے، اس کا مزید کہنا تھا کہ شہر بھر کی صفائی کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جارہے ہیں عوام صفائی کے حوالے سے اپنے مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ جلد سے جلد ان کے مسائل کو حل کیا جاسکے ،ا س کا کہنا تھا ہاوسنگ سوسائٹی میں جلد کچرے پھیکنے والے ڈبے لگائے جائیں گے تاکہ عوام کچرہ وہاں پھینک سکیں، اس موقع پر ان کے ہمراہ کونسلر رضا خاصخیلی، ہدایت لغاری سمیت و دیگر موجود تھے۔