گلگت بلتستان کابینہ اجلاس ٬ لاک ڈائون کو ناکام بنانے پر وفاقی وپنجاب حکومت کو خراج تحسین

پیر 7 نومبر 2016 16:52

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء)گلگت بلتستان صوبائی کابینہ کے 6ویں اجلاس میں لاک ڈائون کو ناکام بنانے پر وفاقی و پنجاب حکومت اور وفاقی وزیر داخلہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا٬ جنہوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے سفر کو روکنے والوں کے عزائم کو ناکام بنایا اور حکومت پنجاب کی جانب سے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے تیکنیکی معاونت فراہم کرنے پر گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔