کچھ لوگ اور تنظیمیں مودی کے ساتھ مل کر ملک کے خلاف کام کر رہے ہیں ٬ایسے عناصر کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی٬فراریوں کا ہتھیار ڈالنا خوش آئند ہے ٬ان لوگوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں ٬صبح کا بھولا اگر شام کوگھر واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے٬قومی دھارے میں واپس آنے والوں کو گلے لگانے کے لیے تیار ہیں

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب میں خطاب

پیر 7 نومبر 2016 16:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اور تنظیمیں مودی کے ساتھ مل کر ملک کے خلاف کام کر رہے ہیں ٬ایسے عناصر کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پیرکو کوئٹہ میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے فراریوں کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوش آئند ہے کہ ہتھیار ڈالنے والوں نے ملک سے وفاداری کا عہدکیا ٬ان لوگوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں ٬صبح کا بھولا اگر شام کوگھر واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔

انہوں نے فراریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ لوگوں کا سرنڈر نہیں بلکہ قومی دھارے میں واپسی ہے ٬قومی دھارے میں واپس آنے والوں کو گلے لگانے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے تھا کہ بلوچستان 10,12سال سے دہشت گردی کا شکار ہے تاہم اب دہشت گردی کی شرح میں نمایا ں کمی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے فائد ہ اٹھائے گا

متعلقہ عنوان :