وزیر اعلیٰ بلوچستان نے براہمداغ بگٹی کو پاکستان واپس آ نے کی دعوت دیدی

پیر 7 نومبر 2016 16:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے براہمداغ بگٹی کو واپس پاکستان آ نے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں سرفرا ز بگٹی آپ کے استقبال کرینگے۔ پاکستان کا دل بہت بڑا ہے اور ہم سب کو سینے سے لگانے کیلئے تیار ہیں تاہم باہر بیٹھے لوگوں کا ایجنڈا ہی یہی ہے کہ وہ بھائی سے بھائی کو لڑائیں۔

باہر بیٹھے لوگوں کواب یہ کھیل مزید کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔پیر کوئٹہ کے سول سیکرٹریٹ میں 202فراریوں کے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑوں پر بیٹھے لوگوں کو بھی پیغام ہے وہ قومی دھارے میں شامل ہوجائیں کیونکہ ہتھیار دینے والے خود بیرون ملک عیاشی کر رہے ہیں مگر معصوم لوگوں کو ہتھیار دیکر سیکیورٹی فورسز کے سامنے کھڑا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قومی دھار ے میں شامل ہونیوالے بھائیوں اور بیٹوں کو خوش آمدید کہتاہوں ٬ آپ کے فیصلے سے آپ کے خاندانوں پر بھی اچھیاثرات مرتب ہوں گے۔نواب ثناء اللہ زہری نے مزید کہا کہ اس میں ہماری پوری نسل تباہ کردی گئی٬ حکومت پرامن بلوچستان کے تحت آپ کی بھرپور معاونت کریگی۔

’’ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں اور رہیں گے‘‘۔جاوید مینگل کو بھی انہوں نے واپس آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہاں آپکا استقبال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آپکا علاقہ بلوچستان ہے یہاں آکر کمانڈ کریں۔ہم واپس آنیوالوں کو اپنے سینے سے لگائیں گے۔ نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ براہمداغ بگٹی کو واپس پاکستان آ نے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں سرفرا ز بگٹی آپ کے استقبال کرینگے۔ پاکستان کا دل بہت بڑا ہے اور ہم سب کو سینے سے لگانے کیلئے تیار ہیں تاہم باہر بیٹھے لوگوں کا ایجنڈا ہی یہی ہے کہ وہ بھائی سے بھائی کو لڑائیں۔ باہر بیٹھے لوگوں کواب یہ کھیل مزید کھیلنے کی اجازتنہیں دی جائیگی