مری شہرمیں سٹریٹ لائٹس کا نظام ناکارہ ،سیاحوں کومشکلات کاسامنا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 7 نومبر 2016 16:21

مری(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔07 نومبر2016ء) :سٹریٹ لائٹس کا نظام مری شہر میں ناکارہ ہوگیا مری مال روڈ سے مرحباء چوک تک لگی سٹریٹ لائٹس بھی روشن نہیں کی جاتیں اور اپر جھیکاگلی روڈ پر کشمیر پوائنٹ تک نئی سٹریٹ لائٹس نصب کردی گئیں لیکن پرانی سٹریٹ لائٹس پول اور تاریں بھی نامعلوم مقام پر غائب کردی گئی ہیں اندرون شہر میں غروب آفتاب کے بعد گلیاں اور محلے خوفناک گھاٹی کا منظر پیش کرنے لگیں مال روڈ سے مرحباء چوک تک ٹوٹے پھوٹے پول اور پھڑپھڑاتی لائٹ ایسے لگتا ہے کہ ان کا کئی والی وارث ہی نہیں آج تک انکے اعداد وشمار ہی نہیں اکٹھے کئے جاسکے کہ میونسپل حدود میں کتنی سٹریٹ لائٹس ہیں اور یہ کہا ں کہاں نصب ہیں کتنی خراب ہیں اور کتنی روشن ہیں نااہل افسران اور شعبہ الیکٹرک کی غفلت کے باعث کروڑوں روپے مالیت سے چلنے والا سٹریٹ لائٹس کا نظام آخری ہچکیاں لے رہا ہے ایسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،صوبائی وزیرراجہ اشفاق سرور ،کمشنراور ڈی سی او راولپنڈی اس سلسلہ میں فوری نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :