اسسٹنٹ کمشنرمری کی رہائش گاہ کے گردونواح میں غیرقانونی تعمیرات کاسلسلہ تاحال جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 7 نومبر 2016 16:21

مری(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔07 نومبر2016ء):اسسٹنٹ کمشنر مری کی رہائش گاہ کے قرب وجوار میں بھی غیر قانونی تعمیرا ت کا سلسلہ جاری حکومت پنجاب کی طرف سے تعمیرات پر مکمل پابندی کے حکم کو ٹی ایم اے مری نے اپنے پاؤں تلے روند کررکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

آئے دن لنٹر پر لنٹر ڈالے جارہے ہیں مری شہر سمیت کلڈنہ ،سنی بنک،شہر بھرکے علاوہ ایکسپریس وے،بھوربن،کشمیر بازار میں غیر قانونی تعمیرات کا دھڑے سے جاری ہے صرف ان لوگوں کو تعمیرات کی اجازت نہیں جو مک مکا نہیں کرتے دیگر لوگ مال دیکر غیر قانونی تعمیرات سے مکمل مستثنیٰ ہیں ایسی صورتحال میں سالانہ کروڑوں روپے صرف چند لوگوں کی جیب میں جارہے ہیں اور ٹی ایم اے مری مسلسل مالی بحران کا شکار ہوتا جارہا ہے اگر حکومت پنجاب نے تعمیرات پر پابندی مری کے حسن کو بچانے کیلئے لگائی تھی تو وہ اب تک مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے اور اگر پابندی کا مقصد سرکاری خزانے میں نقشہ جات کی فیسوں دئیے بغیر چند افسران اور اہلکاروں کو مالی طور پر مستحکم کرنا تھا تو اب وہ کامیاب ہیں عوامی حلقوں نے غیر قانونی تعمیرا کرانے اور ملکہ کوہسار کے حسن سے کھیلنے والوں کیخلاف وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور ،کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی او راولپنڈی اس سلسلے میں فوری نوٹس لیں اور ذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔