پہلاآئی جی خورشید عالم خان میموریل انٹر ریجنل خیبرپختونخوا ٹینس چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع

پیر 7 نومبر 2016 16:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) پہلاآئی جی خورشید عالم خان میموریل انٹر ریجنل خیبرپختونخوا ٹینس چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئی ٬ چیمپئن شپ باضابطہ افتتاح کمانڈنٹ ایلیٹ فورس ڈی آئی جی محمد سلیم خان مروت نے کیا ان کے ہمراہ٬صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدرذکاء الله خان گنڈا پور٬ خورشید عالم خان مرحوم کے صاحبزادے زید عالم خان٬گورنمنٹ ہائی سکول نوے کلے کے پرنسپل صاحبزادہ زاہد خان مہمند٬ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود٬سیکرٹری عمرآیاز خلیل ٬انٹر نیشنل ٹینس کھلاڑی اور پاکستان ڈیوس کپرسمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔

چیمپئن صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلا آئی جی خورشید عالم خان میموریل انٹر ریجنل خیبرپختونخوا ٹینس چیمپئن میں صوبے کے تمام ریجن سے سو سے زائد کھلاڑی ڈی آئی خان ٬ بنوں ٬ ایبٹ آباد٬ کوہاٹ ٬مردان اور پشاورڈویژن کے کھلاڑی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرآیاز خلیل نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 120 سے زائد کھلاڑی انڈر 12 ٬ انڈر14 اور مینز سنگل میں حصہ لے رہے ہیں ۔

انڈر12 میں چوبیس٬ انڈر14 میں چوبیس اور مینز سنگلز میں64 کھلاڑیوں کی انٹری موصول ہوئی ہے ۔چیمپئن شپ ایک ہفتے تک جاری رہیگا جس کا فائنل چودہ کو کھیلاجائیگا۔عمرآیاز خیل نے کہا کہ اس سے قبل آئی جی خورشید عالم خان کے نام سے ٹریننگ کیمپ کا بھی انعقاد کیاگیا جس میں ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوں کوالیفائیڈ کوچز نے ٹریننگ دی ۔ جس کی وجہ خیبرپختونخوا نے انڈر10 ٬ انڈر14 ٬ انڈر16 ٬ انڈر18 اور انڈر18 ڈبل میں پی او ایف واہ کینٹ نیشنل چیمپئن شپ ٬ جمخانہ کلب کراچی انڈس فارمانیشنل چیمپئن شپ ٬ زیڈ ٹی بی ایل نیشنل چیمپئن شپ باغ جناح میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

کوالیفائنگ رائونڈ کے مینز سنگل میں اظہار خان بیٹ عامر نسیم کو چھ چار ٬ چھ چار٬شاہ محمود بیٹ حسن چھ ٹو ٬ چھ ون ٬ حامد کبیر بیٹ شرافت (کرک) کاشف خان بیٹ عدنان امین چھ ون چھ ٹو٬ واجد حلیل بیٹ جہانزیب خان٬ چھ ون چھ ٹو٬ذوہیب خان بیٹ عبیدالرحمان٬ چھ ون چھ ٹو۔عامر خان بیٹ محمد ذیشان (ڈی آئی خان) چھ ون چھ تھری۔

متعلقہ عنوان :