مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ مرزا یوسف کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 نومبر 2016 15:42

مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ مرزا یوسف کو عدالتی ریمانڈ پر جیل ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 نومبر 2016ء) : مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے رہنما علامہ مرزا یوسف کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علامہ مرزا یوسف کو اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں آج سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہناتھا کہ علامہ مرزا یوسف نے مئی کے مہینے میں ایک نماز جنازہ میں اشتعال انگیز تقریر کی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ علامہ مرزا یوسف پر فرقہ ورانہ اشتعال انگیز تقاریر کا الزام عائد ہے۔ انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ وہ 23 نومبر تک علامہ مرزا یوسف کا چالان پیش کریں۔ جبکہ علامہ مرزا یوسف کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :