پنجاب یونیورسٹی کے لا کالج کے کمپنی لا میں فیل ہونیوالی75فیصد طلبا کا انتظامیہ کے خلاف احتجاجی دھر نہ

‘طلباء نے کینال روڈ بھی بلاک کر دی کر دی ‘پولیس اور کالج انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد طلباء نے روڈ ٹر یفک کیلئے کھول دی

پیر 7 نومبر 2016 16:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی کے لاء کالج کے کمپنی لاء میں فیل ہونیوالی75فیصد طلباء کا انتظامیہ کے خلاف احتجاجی دھر نہ ‘طلباء نے کینال روڈ بھی بلاک کر دی کر دی ‘پولیس اور کالج انتظامیہ نے مسئلہ حل کر نے کی یقین دہانی کروادی جسکے بعد طلباء نے روڈ کو ٹر یفک کیلئے کھول دیا جبکہ احتجاجی دھر نے سے کینال روڈ پرت بدترین ٹریفک جام ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے طلباء نے الزام عائد کیا ہے کہ پر نسپل نے ایل ایل بی پارٹ ون ٹو اور تھری کے پرچہ جات کلر کوں سے چیک کروائے ہیں اور کمپنی لاء کی75فیصد طلباء کو فیل کر دیا ہے اور پر چے کلرکوں سے چیک کروانے کی ویڈ یو بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر موجود ہے جب ہم نے انتظامیہ سے پر چوں کو ری چیک کر نے یا دوبارہ فیس کے امتحان لینے کا مطالبہ کیا تو انتظامیہ نے ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ہیں جسکے خلاف ہم نے لاء کالج کے باہر بھی پر نسپل کیخلاف احتجاج کیا مگر ہماری کسی نے بات نہیں سنی اور مجبور ہو کر ہم کینال روڈ کو بند کر نے پر مجبور ہوئے اور اب ہم نے یہاں دھر نہ دیدیا ہے اس موقعہ پر طلباء نے ٹائر جلا کر روڈ پر شدید احتجاج اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور کہا کہ ہمار ا مطالبہ ہے کہ پر چوں کی ری چیکنگ کی جائے اور فیل ہونیوالے طلباء سے بغیر فیس کی دوبارہ امتحان لیاجائے ورنہ احتجاج جاری رہیگا جبکہ دوسری طرف کینال روڈ پر احتجاجی دھر نے کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہو گئی اور شہریوں کو شد ید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ اہے تاہم بعدازں پولیس اور کالج انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی پر طلباء نے روڈ کو ٹر یفک کیلئے کھول دیا ۔