لاہور ایئر پورٹ پر مسافروں سے اسلحہ برآمد٬بے گناہ ثابت ہونے پر سفر کی اجازت

شیخوپورہ کے رہائشی میاں بیوی فاروق اشرف اور شکیلہ فاروق کو غلطی کی معافی مانگنے پر سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی

پیر 7 نومبر 2016 16:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اے ایس ایف عملے نے عمرہ ادائیگی کے لیے جانے والے خاندان کے سامان سے 30 بور پسٹل کی 5 گولیاں اور میگزین برآمد کر لیں۔تفصیلات کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں بے گناہ ثابت ہونے پر اے ایس ایف نے گولیاں اور میگزین قبضے میں لے کر اہل خانہ کو سفر کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

ذرائع لاہور ایئرپورٹ کے مطابق اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ادائیگی کے لیے جانے والے خاندان کے سامان سے 30 بور پسٹل کی 5 گولیاں اور میگزین برآمد کر لی ہے ذرائع کے مطابق گولیاں اور میگزین شیخوپورہ کے رہائشی مسافر فاروق اشرف اور راحیلہ شکیلہ فاروق کے سامان سے برآمد ہوئیں٬ ڈیوٹی عملے نے روانگی لانج کی پہلی سرچ مشین پر ہی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ اسلحہ برآمد کیا ابتدائی تحقیقات میں بے گناہ ثابت ہونے پر اے ایس ایف حکام نے گولیاں اور میگزین قبضے میں لے کر شیخوپورہ کے رھائشی میاں بیوی فاروق اشرف اور شکیلہ فاروق کو غلطی کی معافی مانگنے پر سفر کرنے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ عنوان :