ڈیرہ ٬پہاڑ پور بازار میں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے پیدل جانیوالا شخص زخمی ہوگیا

پیر 7 نومبر 2016 16:17

ڈیرہ اسما عیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) پہاڑ پور بازار میں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے پیدل جانیوالا شخص زخمی ہوگیا ٬سی ٹی ڈی پولیس نے قتل٬اقدام قتل دہشتگردی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا٬پہاڑ پور پولیس نے بستی رنگیزانوالی میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے دو بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہاڑ پور بازار سے گل زمان ولد غلام نبی پیدل گزرہا تھا کہ تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نے اس کو ٹکر مار کر زخمی کردیا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا٬سی ٹی ڈی پولیس نے 5 نومبر 2016 کے اسلحہ کیس اور 19 مارچ2015 کے قتل٬اقدام قتل و دہشتگردی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم اکرام االلہ ولد رمضان سکنہ وجھو کو گرفتار کرلیا۔پہاڑ پور پولیس نے بستی رنگیزانوالی میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر عمران اور عدنان نامی دو بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :