عوامی نیشنل پارٹی نے سی پیک معاملے پر صوبائی حکومت کے عدالت سے رجوع کرنے کے فیصلے کی مخالفت کر دی

سی پیک پر عوامی نیشنل پارٹی کا موقف واضح ہے٬ صوبے کے حقوق پر ڈھاکہ نہیں ڈالنے دیں گے٬سی پیک بارے وفاقی حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاج شروع کرینگے٬ سرداربابک

پیر 7 نومبر 2016 16:17

عوامی نیشنل پارٹی نے سی پیک معاملے پر صوبائی حکومت کے عدالت سے رجوع ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی نے سی پیک کے معاملے پر صوبائی حکومت کا عدالت سے رجوع کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور نواز شریف کے درمیان صوبے کے وسائل پر پہلے ہی مک مکا ہو چکا ہے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں این پی کے جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ سی پیک پر عوامی نیشنل پارٹی کا موقف واضح ہیں صوبے کے حقوق پر ڈھاکہ نہیں ڈالنے دیں گے عوامی نیشنل پارٹی سی پیک کے حوالے سے وفاقی حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کر رہی ہے٬ہماری جماعت کسی بھی رٹ کا حصہ نہیں بنے گی حکومت سنجیدگی سے کام لے پی ٹی آئی کی مر کزی لیڈر شپ سی پیک پر کھول کرکبھی بھی بات نہیں کر ے گی تبدیلی والی سرکارسی پیک پر بات کرکے پنجاب میں اپنا ووٹ خراب نہیں کرنا چاہتی وزیر اعلی پرویز خٹک جذبات میں اکر بیانات دیتے ہیں کبھی کہتے ہیں کہ سی پیک پر مطمئن ہیں اور کبھی نہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان پختو قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہے عمران خان اور نواز شریف کے درمیان صوبے کے وسائل پر مک مکا ہوئی ہیں پی ٹی آئی کی نظریں اسلام آباد کے اقتدار پر لگی ہوئی ہیں عمران خان کبھی بھی صوبے کے لیے بات نہیں کرے گاصوبے کے مسائل پر سولو فلائٹ سے کام لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :