سی پیک منصوبہ٬ خیبرپختونخوا حکومت نے تحفظات پر وفاقی حکومت کے خلاف رٹ دائر کردی

صوبے کے حقو ق کیلئے سپیکر اسمبلی کی حیثیت سے عدالت میں رٹ دائر کی ٬ اقتصادی راہداری منصوبے کیخلاف نہیں ٬ اپنا حق مانگ رہے ہیں٬ اسدقیصر

پیر 7 نومبر 2016 16:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) سی پیک منصوبے پر خیبرپختونخوا حکومت نے تحفظات پر وفاقی حکومت کے خلاف رٹ دائر کردی ہے ۔ اسپیکر اسد قیصر کا مغربی روٹ پر وفاقی سے تحریری طور پریقین دہانی کرانے کا مطالبہ کیا ہے٬ صوبے کے حقو ق کے لیے صوبائی وزیر شاہ فرمان نے دھرنا دینے کا اعلان بھی کردیا۔سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے دیگر حکومتی اراکین کے ہمراہ پشاور ہائی کورٹ میں رٹ جمع کرادی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ صوبے کے حقو ق کے لیے اسپیکر اسمبلی کی حیثیت سے عدالت میں رٹ دائر کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ قومی اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف نہیں ۔ سی پیک پر چائینز حکومت کے شکر گزار ہیں تاہم منصوبے میں اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک معاملے پر اسمبلی میں پانچ قراردادیں پاس ہوئی جن میں سے ایک پر بھی عملددرآمد نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف روٹ نہیں پوری کوری ڈورمیں حصہ چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق تحریری طور پر یقین دہائی کرائے اور بتایا جائے کہ مغربی روٹ پرکہاں کہاں کام ہورہاہے اور کونسے منصوبے شامل ہیں۔ صوبائی وزیر شاہ فرمان نے صوبے کے حقو ق کے لیے دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کا کہ انکی جماعت دسمبر میں دھرنا دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے بارے میں وفاق ہم سے چھپارہا ہے ہمیں تمام حقائق سے آگاہ کیا جائے۔