پنجاب کے بعد کراچی میں بھی دھند چھا گئی٬فلائٹ آپریشن کی معطلی اوربحالی

پیر 7 نومبر 2016 16:17

پنجاب کے بعد کراچی میں بھی دھند چھا گئی٬فلائٹ آپریشن کی معطلی اوربحالی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) پنجاب کے بعد کراچی میں بھی صبح سویرے دھند چھاگئی٬ فلائیٹ آپریشن معطل ہونے کے بعد بحال ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بعد دھند نے شہرقائد میں بھی ڈیرے جمالئے٬ پیر کی صبح سویرے کراچی کی فضا میں چھا جانے والی دھند سے حد نگاہ کم ہوکر 50 میٹر رہ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا٬ دھند کے باعث کراچی میں فلائیٹ آپریشن بھی متاثر ہوا٬ پی آئی اے کی فلائٹ انکوائری کے مطابق جدہ سے کراچی آنے والی پرواز کو نوابشاہ کی جانب موڑ دیا گیا٬ جب کہ استنبول سے آنے والی ترکش ایئر لائن کی پرواز کو دبئی میں روک دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :