ْسندھ کابینہ کا اجلاس ٬وزیر اعلی کا کراچی کی امن و امان کی صورتحال پر عدم اعتماد کا اظہار

کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنیوالوں کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا٬سید مراد علی شاہ شہر میں بے امنی پھلانے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ٬حالیہ واقعات کے بعد اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں٬آئی جی کی بریفنگ وزیراعلیٰ سندھ کی تمام سابق وزرا سے سرکاری ٬صوبے میں کام کرنیوالے وفاق کے ماتحت افسران کے زیر ستعمال غیرقانونی طور پر رکھی گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت

پیر 7 نومبر 2016 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا ہنگامی اجلاس پیر کو چیف منسٹرہاؤس میں منعقد ہوا ٬ جس میں امن امان کی صورتحال اور قانون سازی کے معاملات پر غور کیا گیا٬وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے امن وامان کی صورتحال پر بے اعتمادی ظاہر کر تے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے امن امان کی صورتحال پر بریفینگ دی اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے امن وامان کی صورتحال پر بے اعتمادی ظاہر کر دی انہوںنے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کہ اس مقصد کے لیے آپریشن کو تیز کردیا گیا ہے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی شہر میں بے امنی پھلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی گئی ہے اور حالیہ واقعات کے بعد اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ وہ امن امان کی صورتحال کے حوالے سے خوش نہیں ہیں اور سب کو مل کر دہشت گردوں کے خلاف لڑنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ صوبے بھر کے عوام حکومت کی سپورٹ کر رہے ہیں٬ جس پر انہیں بہت خوشی ہے اور وہ عوام کے شکر گزار ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں٬ دہشت گردوں اور فرقہ ورانہ نفرتیں پھلانے والوں کے خلاف رینجرز زبردست کاروائیاں کر رہی ہے ۔تاہم امن وامان کے حوالے سے بہت کچھ کرنا باقی ہے اسی لئے کراچی آپریشن کو بے رحم اور تیز کردیا ہے۔اجلاس کے دوران کراچی وزیر اعلی سندھ نے شہر میں بدترین ٹریفک کی صورتحال کا نوٹس لیا اور آئی جی سندھ پر سخت برہم ہوتے ہوئے سوال کیا کہ شہر کی صورتحال کو کون کنٹرول کرے گا ۔

وزیر اعلی سندھ نے اجلاس کے دوران آئی جی سندھ کو بریفنگ دینے سے روکتے ہوئے فوری طور شہر کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی جس پر آئی جی سندھ کابینہ کے چلتے اجلاس کے دوراں سینٹرل پولیس افس روانہ ہوگئے۔وزیراعلی سندھ نے صوبائی کابینہ اجلاس میں تمام سابق وزرا سے سرکاری اور صوبے میں کام کرنے والے وفاق کے ماتحت افسران کے زیر ستعمال غیرقانونی طور پر رکھی گاڑیاں واپس کرنے کا بھی کہا ۔

وزیراعلی سندھ نے سندھ کابینہ کے وزرا کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیاں نہ چلائیں ورنہ ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے اس کے علاوہ179 پرانی گاڑیوں کی نیلامی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں محکمہ ایکسائزکیانفراسٹرکچر کیکورٹ کیسز پر غور٬ سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی ترمیمی بل ٬ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا ترمیمی بل 2016٬ آئی بی اے سکھر انسٹیٹیوٹ یونیورسٹی میں ترقی سے متعلق امور سمیت مختلف ایجنڈوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔