ہیلری کلنٹن پاکستان اور بھارت سمیت خطے کے مسائل سے آگاہ ہیں‘ حنا ربانی کھر

انکے آنے سے پاکستان کو فائدہ ہوگا ٬ ڈونلڈٹرمپ تو پہلے ہی مسلمانوں کے خلاف ہیں‘پاکستان کی کشمیر سمیت کوئی خارجہ پالیسی درست سمت میں نہیں جا رہی‘گفتگو

پیر 7 نومبر 2016 14:14

ہیلری کلنٹن پاکستان اور بھارت سمیت خطے کے مسائل سے آگاہ ہیں‘ حنا ربانی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں ظلم اور بربریت کررہا ہے٬ عالمی برادری نوٹس نہیں لے رہی ٬حکومت پاکستان کی کشمیر سمیت کوئی خارجہ پالیسی درست سمت میں نہیں جا رہی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں حنا ربانی کھرنے کہا کہ ہیلری کلنٹن پاکستان اور بھارت سمیت خطے کے مسائل سے آگاہ ہیں اگر وہ اقتدار میں آتی ہیں تو پھر پاکستان کو فائدہ ہوگا ٬ ڈونلڈٹرمپ تو پہلے ہی مسلمانوں کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کردے گا ۔ایک سوال کے جواب میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ظلم اور بربریت کررہا ہے٬ عالمی برادری نوٹس نہیں لے رہی ٬حکومت پاکستان کی کشمیر سمیت کوئی خارجہ پالیسی درست سمت میں نہیں جا رہی ملک کو وزیر خارجہ کی ضرورت ہے ۔