کشمیر پر پاکستان کی خارجہ پالیسی درست نہیں ٬ْحنا ربانی کھر

بھارت کشمیر میں ظلم اور بربریت کررہا ہے٬ عالمی برادری نوٹس نہیں لے رہی ٬ْانٹرویو

پیر 7 نومبر 2016 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) سابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں ظلم اور بربریت کررہا ہے٬ عالمی برادری نوٹس نہیں لے رہی ٬حکومت پاکستان کی کشمیر سمیت کوئی خارجہ پالیسی درست سمت میں نہیں جا رہی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں کے دور ان حنا ربانی کھر نے کہاکہ ہلیری کلنٹن پاکستان اور بھارت سمیت خطے کے مسائل سے آگاہ ہیں اگر وہ اقتدار میں آتی ہیں تو پھر پاکستان کو فائدہ ہوگا ٬ ڈونلڈٹرمپ تو پہلے ہی مسلمانوں کے خلاف ہیں۔حنار بانی کھر نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کردے گا ۔

متعلقہ عنوان :