پاکستان میں تعینات بھارتی سفارتکاروں کی منفی سرگرمیاں حد سے بڑھ گئی ہیں ٬ْواپس جانے کا کہہ دیا ہے ٬ْ طارق فاطمی
بھارتی سفارتکاروں کے دہشت گردوں کے نیٹ ورک اور کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے رابطے تھے ٬ْپرویز رشید نیوز سکینڈل معاملے میں ملوث نہیں تھے ٬ْانٹرویو
پیر 7 نومبر 2016 14:12
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بھارتی سفارتکاروں کی منفی سرگرمیاں پاکستان کیلئے خطرہ تھیں٬بھارتی سفارتکاروں کی دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے ساتھ تعلقات اور کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے رابطے تھے٬ بھارتی سفارتکار واپس نہ گئے تو پھر انہیں نکال دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم لیڈر تھے ٬ ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دور اقتدار میں خارجہ اور دفاع کی وزارتیں اپنی پاس رکھی تھیں٬ 1972 ء میں ماسکو کے دورے کے دوران ان کے پاس کوئی وزیر خارجہ نہیں تھا٬لہذا پیپلز پارٹی کا یہ بچگانہ سوال ہے کہ ملک بغیر وزیر خارجہ کے چل رہا ہے ٬ بھارتی وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے پاس بھی وزارت خارجہ نہیں تھی وہ خود ہی چلا رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ قومی مفادات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے٬وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور ہم عملدرآمد کرتے رہے ہیں ٬ْ سرتاج عزیز کے میرے ساتھ تعلقات مثالی ہیں بہت سے لوگوں کا شوق ہے کہ ہم آپس میں لڑ پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید بے حدشریف اور ذمہ دار انسان ہیں ٬وہ خبر لیکس معاملے میں ملوث نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نیوز گیٹ کی تحقیقات کیلئے ایک جج کی سربراہی میں کمیٹی کی تشکیل پر تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کو اعتراض ہے تو اس بارے حکومت مزید غور و خوض کریگی تاہم تحقیقات پرویز رشید کے خلاف نہیں ہورہی ٬ تحقیقات واقعہ کے خلاف ہورہی ہیں کہ یہ خبر کیسے اور کہاں سے لیک ہوئی انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبہ پر جہاں پاک چین لیڈران کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے تھے تو اس وقت اعلان کیا گیا کہ یہ منصوبہ صرف پاکستان کیلئے نہیں اس منصوبے میں خطے کے تمام ممالک شامل ہوسکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.