Live Updates

پانامہ لیکس کی تحقیقات پر سپر یم کورٹ سے انصاف کاسو فیصد یقین ہے ‘چوہدری محمدسرور

پیر 7 نومبر 2016 14:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات پر سپر یم کورٹ سے انصاف کاسو فیصد یقین ہے ٬پوری قوم کی نظر یں سپر یم کورٹ پر لگی ہے آئین وقانون اور انصاف کی ہی جیت ہوگی ٬پانامہ لیک کی شفاف تحقیقات کر پشن کے خاتمے اور احتساب کا آغاز ہوگی ٬حکمرانوں نے قوم کے مسائل حل کر نے کی بجائے انکو نئے اور مزید مسائل سے دوچار کر دیا ہے ‘ قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں آنیوالا وقت صرف تحر یک انصاف کا ہے ہم ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے ۔

وہ سوموار کے روز اپنے اعزاز میں تحر یک انصاف کے مر کزی اراکین حاجی محمد بشیر اور محمد حنیف کی جانب سے دیئے جانیوالے ظہرانہ سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے ریجنل صدر چوہدری محمداشفاق٬ سابق ا اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف نے ملک میں ظلم ‘ناانصافی اور کر پشن کے خلاف جو جنگ لڑ رہی ہے اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اور پانامہ لیکس کا معاملہ اب سپر یم کورٹ میں آچکا ہے جہاں سے ہمیں انصاف کا سو فیصد یقین ہے اور جن لوگوں نے کر پشن کی ہے انکو اب احتساب سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ صرف تحر یک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلاسکتی ہے اس لیے عوام کوتحر یک انصاف کے ساتھ تبدیلی کی جنگ میں شامل رہنا چاہیے ہماری منزل قر یب آچکی ہے آنیوالا وقت تحر یک انصاف کا ہی ہوگا ۔ ریجن کے صدر چوہدری محمد اشفا ق نے کہا کہ صرف تحر یک انصاف ہی نہیں ہرپاکستانی چاہتا ہے کہ ملک کو لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے لیکن موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں ایسا ممکن نہیں کیونکہ حکمران ایک بار نہیں کئی بار اپنی نااہلی ثابت کر چکے ہیں عمران خان ملک اور قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں پوری قوم کو انکا ساتھ دینا ہوگا ۔

راجہ ریاض احمد نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کیے ہیں اس لیے اب سپر یم کورٹ میں حکمران احتساب سے بچ نہیں سکیں گے انکو لوٹی ہوئی کر پشن کی دولت کا ہرصورت حساب دیناہوگا اور حکمرانوں کا اصل چہرہ بھی قوم کے سامنے بے نقاب ہوگا جبکہ حاجی محمد بشیرنے کہا کہ عمران خان محب وطن قومی لیڈر ہیں ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات