پاناما لیکس پر قانون سازی کی ضرورت ہے ٬ْشازیہ مری

پاناما لیکس کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے 4 مطالبات ہیں ٬ْسب سے بنیادی مطالبہ پارلیمانی کمیٹی کا قیام ہے ٬ْ انٹرویو

پیر 7 نومبر 2016 14:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت یہ سمجھتی ہے کہ پاناما لیکس کا مسئلہ صرف پارلیمنٹ کے ذریعے سے ہی حل ہونا چاہیے جس کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ایک انٹرویومیں شازیہ مری نے کہاکہ پارلیمنٹ اس ملک کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کی سب قدر کرتے ہیں اور یہ جنگ بھی پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کیلئے ہی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے 4 مطالبات ہیں جن میں سب سے بنیادی مطالبہ پارلیمانی کمیٹی کا قیام ہے ٬ْاس کے علاوہ ایک انکوائری ایکٹ 2016 ہے جس پر خود پارلیمنٹ کام کرے۔انہوںنے کہاکہ باقی مطالبات میں سی پیک اور 3 سال سے وزیر خارجہ کا تقرر نہ ہونا شامل ہے جس کی وجہ سے ہم دنیا کے سامنے اپنی خارجہ پالیسی بیان کرنے سے قاصر ہیں۔پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ اگرعہ پاناما لیکس کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں ہے٬ لیکن ان کی توقعات اب بھی پارلیمنٹ سے وابستہ ہیں جہاں اپوزیشن کے بل کو منظور کرکے اس کو ایکٹ کی شکل دینی چاہیے۔