لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو پاکستانی شہری شہید ٬ْ نو زخمی

جاں بحق ہونیوالوں میں پولیس کانسٹیبل امتیاز اور بزرگ شہری محمد سفیر شامل ٬ْپاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا بھارتی فورسز کی جانب سے پونچھ٬ بٹل٬ مدارپور اور درہ شیرخان میں بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ٬ْ تین مکان تباہ

پیر 7 نومبر 2016 14:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو پاکستانی شہری شہید اور نو زخمی ہوگئے ٬ْ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ۔

(جاری ہے)

نکیال کے اسسٹنٹ کمشنر سردار ذیشان نثار نے بتایا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے فائر کیے گئے مارٹر شیل کے نتیجے میں ایک 30 سالہ پولیس کانسٹیبل امتیاز موقع پر ہی شہید ہوگیا علاقہ مکینوں کے مطابق حالیہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق ہوئے شہریوں کے مطابق بھارتی فورسز مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں جاں بحق ہونے والوں میں پولیس کانسٹیبل امتیاز اور بزرگ شہری محمد سفیر شامل ہیں زخمیوں کی شناخت سید محمد٬ ملک بشیر اور 4 سالہ بچہ مہروز شامل ہیں۔

بھارتی فورسز کی جانب سے پونچھ٬ بٹل٬ مدارپور اور درہ شیرخان میں بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس میں 6 افراد زخمی ٬ْ 25 مکانات اور 3 گاڑیاں تباہ ہو گئیںعسکری ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے بھارتی فائرنگ اور شیلنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔نکیال سیکٹر کے ایک رہائشی حاجی آزاد نے نجی ٹی وی کو فون پر بتایا کہ بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ صبح سویرے شروع ہوا جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوچکے ہیں۔