الزامات کادورانیہ ختم اور ثبوت دینے کا وقت شروع ہوگیا ہے ٬ْجھوٹ بولنے والوں کو شرمندنگی اٹھانا پڑیگی ٬ْ مریم اورنگزیب

وزیر اعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کر چکے ہیں ٬ْ کامیابی سے سرخروم ہونگے ٬ْجھوٹ کی سیاست کرنے والے پہلے ثبوت فراہم کرسکے ہیں نہ اب کرسکیں گے ٬ْگفتگو

پیر 7 نومبر 2016 14:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اب الزامات کادورانیہ ختم اور ثبوت دینے کا وقت شروع ہوگیا ہے ٬ْجھوٹ کی سیاست کرنے والے پہلے ثبوت فراہم کرسکے ہیں نہ اب کرسکیں گے ٬ْ جھوٹے الزامات لگانے والوں کو عدالت میں شرمندگی اٹھانا پڑیگی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے پاس متعلقہ ثبوت نہیں ٬ْ دستاویز ہیں جو 15نومبر سے قبل جمع کرائی جائیں گی۔

انہوںنے کہاکہ اب الزامات کا دورانیہ ختم اور ثبوت دینے کا وقت شروع ہوگیا ہے ٬ْجھوٹ کی سیاست کرنے والے پہلے ثبوت فراہم کرسکے ہیں نہ اب کرسکیں گے ۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کر چکے ہیں ٬ْوزیر اعظم کہہ چکے ہیں معاملے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات ہوں٬ مریم نواز باقاعدگی سے ٹیکس دیتی ہیں ٬ وہ لوگ جن کی سیاست جھوت پر مبنی ہے اور وہ عدالت اور تحقیقاتی کمیشن سے بھاگ رہے تھے٬ انہیں پتہ چل جانا چاہیے کہ کنٹینر اور عدالت میں بہت فرق ہوتا ہے یہ کنٹینرز نہیں جب چاہئیں چڑھ کر جھوٹ لگانا شروع کر دیئے اور جب چاہیں نیچے اتر جائیں ٬ْ عدالت دھمکیوں پر نہیں ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلہ دیتی ہے اور تحریک انصاف ہمیشہ ثبوت لانے میں ناکام رہی ہے٬ جھوٹے الزامات لگانے والوں کی عدالت میں بھی شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :