جنوبی افریقہ نے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 177 رنز سے شکست دے دی

پیر 7 نومبر 2016 13:42

جنوبی افریقہ نے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 177 رنز سے شکست دے دی

پرتھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) جنوبی افریقہ نے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 177 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا 539 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 361 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ کگیسو ربادا نے پانچ وکٹیں حاصل کیں٬ انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پرتھ میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلیا نے 539 رنز کے تعاقب میں اپنی نامکمل اننگز 169 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو عثمان خواجہ 58 اور مچل مارش 15 رنز پر ناٹ آئوٹ تھے٬ آسٹریلیا کو پانچواں نقصان 196 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب مچل مارش 26 رنز بناکر کگیسو ربادا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

(جاری ہے)

عثمان خواجہ بدقسمت رہے اور تین رنز کے فرق سے سنچری مکمل نہ کر سکے انہیں 97 کے انفرادی سکور پر جے پی ڈومنی نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ اس کے بعد آسٹریلیا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 361 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی٬ پیٹر نیول 60 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے٬ مچل سٹارک اور پیٹر سڈل 13 ٬ 13 جبکہ جوش ہیزل ووڈ 29 اور نیتھن لائن 8 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ کگیسو ربادا نے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا٬ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :