بنگلہ دیشی بالر شہادت حسین پر ملازمہ پر تشدد کا الزام ثابت نہ ہوسکا

ڈھاکا کی مقامی عدالت نے اہلیہ سے مل کر ملازمہ کو مارنے کے کیس میں کلین چٹ دیدی

پیر 7 نومبر 2016 13:40

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) بنگلہ دیشی فاسٹ بالر شہادت حسین اور ان کی اہلیہ جاسمین جہاں کو ڈھاکا کی مقامی عدالت نے گیارہ سالہ ملازمہ کو شدید زدوکوب کرنے کے مقدمے سے بری کر دیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کی دوپہر بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے سرگرم عدالتی ٹریبونل کی جج تن جینا اسماعیل نے کیس کا فیصلہ سنایا ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے جس پر جوڑے کو رہا کیا جا رہا ہے ۔ متاثرہ ملازمہ نے بھی گزشتہ دنوں کمرہ عدالت میں بیان دیا تھا کہ شہادت اور ان کی بیوی نے اسے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا تھا ۔

متعلقہ عنوان :