نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز٬شاہینوں نے ہتھیار تیز کرنا شروع کر دئیے٬ قومی ٹیم کی بھر پور پریکٹس
پیر 7 نومبر 2016 13:39
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) پاکستان کر کٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف 2ٹیسٹ میچوں کی مشکل سیریز کیلئے ہتھیار تیز کرنا شروع کر دئیے٬قومی کر کٹ ٹیم نے کیویز اے ٹیم کیخلاف میچ سے قبل بھر پور پریکٹس کی٬کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں بیٹنگ ٬بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کی٬ہیڈ کوچ مکی ارتھر نے بلے بازوں کو بیٹنگ کے گر سکھائے جبکہ بائولنگ کوچ اظہر محمود نے بالرز کی لائن لینتھ درست کراتے رہے۔
قومی ٹیم کی پریکٹس (آج)منگل کو بھی جاری رہے گی۔پاکستانی کپتان مصباح الحق نے سیریز میں کامیابی کوہدف بنا تے ہوئے کہا ہے کہ کیویز کیخلاف سیریز میں ٹیم کو بیٹنگ اورفیلڈنگ میں سخت محنت کرناہوگی٬ بالرزکو گیندیں وکٹوں میں رکھنا ہونگی٬نیوزی لینڈ کو ہوم گرائونڈ پر شکست دینا آسان کام نہیں ہوگا۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق کیویز کو قابو کرنے کیلئے شاہینوں نے تیاریاں شروع کردیں۔
مکی آرتھر نے بلے بازوں کو گر سکھائے تو اظہر محمود بالرز کی لائن لینتھ درست کراتے رہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے مشکل امتحان کی سخت تیاری شروع کردی ہے۔شاہینوں نے کیویز سے ٹکرانے کا پلان بنالیا۔ٹیسٹ سے پہلے نیوزی لینڈ کی اے ٹیم سے بھی دو دو ہاتھ کریں گے۔نئے بالنگ کوچ نے بالرزکی لینتھ سیٹ کرائی۔مکی آرتھرنے بلے بازوں کی کلاس لی۔ کپتان مصباح الحق نے سیریز میں کامیابی کوہدف بنالیا۔ انھوں نے کہاکہ بیٹنگ اورفیلڈنگ میں سخت محنت کرناہوگی۔ بالرزکو گیندیں وکٹوں میں رکھنا ہونگی۔ نیوزی لینڈ کو ہوم گرانڈ پر شکست دینا آسان کام نہیں ہوگا۔ نیوزی لینڈ ٹور میں پاکستان میزبان ٹیم کے خلاف دوٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گا۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں ہوگا جبکہ دوسراٹیسٹ 25 نومبر سے ہیملٹن میں شیڈول ہے۔ میزبان بورڈ نے میچ کیلئے ہنری نکولس کی قیادت میں نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں پر مبنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ 3روز کے دوران فاسٹ اور بانسی ٹریک پر بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کرے گی تاکہ سیریز سے پہلے یواے ای سے یکسر مختلف کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.