مقبوضہ کشمیر‘بھارتی فورسز نے یاسمین راجہ کے گھر پر چھاپہ‘ اہلخانہ کو ہراساں کیا

انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارتی فورسز کے مظالم کا سخت نوٹس لیں‘رہنماء حریت کانفرنس

پیر 7 نومبر 2016 13:32

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور اسپیشل ٹاسک فورس کے اہلکاروںنے پامپور میںکل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنماء اور مسلم خواتین مرکز کی سربراہ یاسمین راجہ کے گھر پر چھاپہ مارا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاسمین راجہ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ بھارتی فورسز نے چھاپے کے دوران گھر میں لوٹ مار اورتوڑ پھوڑ کی اور اہلخانہ کو ہراساں کیا۔

(جاری ہے)

مسلم خواتین مرکز کے نائب چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر کے رہنماء خادم حسین نے ایک بیان میں بھارتی فورسز کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زوردیا ہے کہ وہ بھارتی فورسز کے مظالم کا سخت نوٹس لیں۔ انہوںنے کہاکہ اس طرح کے غیر انسانی ہتھکنڈوں اور انتقامی کارروائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کوکمزور نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوںنے جدوجہد آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :