Live Updates

عمران خان نے ریحام خان سے متعلق سوال پر ’نو کمنٹ‘ کہہ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 نومبر 2016 13:28

عمران خان نے ریحام خان سے متعلق سوال پر ’نو کمنٹ‘ کہہ دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 نومبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے پانامہ لیکس پر اپنی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ گفتگو کے دوران صحافی نے کپتان سے ریحام خان کے انکشافات سے متعلق سوال کیا جس پر عمران خان نے ”نو کمنٹ“ کہہ دیا۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اس معاملے پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔ یاد رہے کہ میڈیا میں ریحام خان کے عمران خان سے نکاح سے متعلق کیے گئے حالیہ انکشافات گردش کر رہے ہیں جس پر عمران خان سے متعلق کئی سوالات کھڑے تو ہوئے ہیں لیکن کپتان نے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :