Live Updates

عمران خان نے مجھے نکاح خفیہ رکھنے کا نہیں کہا ۔ ریحام خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 نومبر 2016 13:07

عمران خان نے مجھے نکاح خفیہ رکھنے کا نہیں کہا ۔ ریحام خان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 نومبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مجھے نکاح کو خفیہ رکھنے کا نہیں کہا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار خیال یہ کیا جا رہا تھا کہ دھرنا ایک ہفتے میں ختم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے بتایا کہ عمران خان نکاح کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے تاکہ کوئی دھرنے کو سبوتاژ نہ کر سکے۔ اسی لیے مجھے بھی نکاح کے بعد خاموش رہنے کا کہا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ریحام خان نے عمران خان کے ساتھ نکاح سے متعلق گذشتہ روز کئی انکشافات کیے ہیں جس پر عمران خان اور مفتی سعید سے متعلق بھی کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :