مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال ؒ کا 139واں یوم ولادت پرسوں منایا جائے گا

پیر 7 نومبر 2016 13:01

فیصل آباد۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) مفکر پاکستان ٬ حکیم الامت ٬ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ جو 9نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میںپید اہوئے تھے٬ کا 139واں یوم ولادتبدھ کو ملک بھر میں بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی دارالحکومت سمیت تمام ڈویژنل ٬ ضلعی ٬ سٹی ہیڈ کوارٹرز پر نظریہ پاکستان فائونڈیشن ٬ تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ٬ پاکستان مسلم لیگ ٬ علامہ اقبال لورز فیڈریشن اور مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات ٬ سیمینارز ٬ کانفرنسز ٬ مذاکرے ٬ مباحثے ٬ تقریری مقابلے ٬ بیت بازی کے پروگرامات منعقد کئے جائیں گے جن میں فلسفی شاعر کی تحریک پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

یوم اقبال کی مرکزی تقریب فلسفی شاعر کے مزار پر منعقد ہو گی جہاںگارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا اور کیڈٹس کی تبدیلی بھی ہو گی۔ اس موقع پر ملک بھر کی تمام مساجد میں قرآن خوانی کی روحانی و با برکت اور مقدس محافل بھی منعقد کی جائیں گی ۔ اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرام نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص ایڈیشن شائع کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :