پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے بہتر معیار کی فیول پراڈکٹس Altron Premiumاور Altron X High Performance کی فروخت کا آغاز کر دیا
سمیرا فقیرحسین پیر 7 نومبر 2016 12:41
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 نومبر 2016ء) : پاکستان کی سب سے بڑی اور قومی آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کے پیش نظر اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے بہتر معیار کی فیول پراڈکٹس Altron Premiumاور Altron X High Performance فروخت کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ نئی مصنوعات کی رینج کی کراچی میں پاکستان اسٹیٹ آئل کے فیول اسٹیشنز پر فروخت شروع کردی گئی ہے جبکہ ملک بھر میں یہ مصنوعات آئندہ تین سے چار روز میں دستیاب ہوں گی جس کے لیے پی ایس او کے سینٹرل اور نارتھ ریجن کو نئی پراڈکٹس کی سپلائی شروع کردی گئی ہے۔
پاکستان اسٹیٹ آئل نے ملک میں پہلی مرتبہ اعلیٰ معیار کے فیول RON (Research Octane Number) کو متعارف کرانے کے لیے حکومت پاکستان اور وفاقی وزارت پیٹرول و قدرتی وسائل کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔(جاری ہے)
ہائی گریڈ RONفیول کا استعمال نہ صرف گاڑیوں کے انجن کی معیاد بڑھانے میں معاون ہوگا بلکہ اس کے استعمال سے انجن کی مرمت کی مد میں ہونے والے اخراجات میں بھی کمی واقع ہوگی۔
انجن کی بہتر کارکردگی کی بدولت Altron Premiumاور Altron X High Performance فیول کاربن کے کم اخراج کی وجہ سے ماحول کے لیے بھی سود مند ثابت ہوگا۔ متعارف کرائے جانے والی نئی پراڈکٹ رینج کم ایندھن خرچ کرتے ہوئے زیادہ مسافت طے کرنے، انجن کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور صارفین کے لیے گاڑی چلانے کے بہترین تجربے کا ذریعہ بنے گی۔ اس پیش رفت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان اسٹیٹ آئل کے ایم ڈی شیخ عمران الحق نے کہا کہ ”Altron Premiumاور Altron X High Performance پر مشتمل نئی پراڈکٹ رینج متعارف کرانے کا مقصد پی ایس او کے لاکھوں صارفین کے کمپنی پر اعتماد کو مزید مستحکم بنانا ہے ۔نئی پراڈکٹ رینج پاکستان میں ایندھن کے معیار کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ بنانے میں اہم پیش رفت ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی ہے جو ملک میں اعلیٰ معیار کے ایندھن کو رائج کرنے میں قائدانہ کردار ادا کررہی ہے۔ ملک میں ایندھن کے معیار کی بہتری اور توانائی کی قومی طلب پوری کرنا پی ایس او کے مشن کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے ۔ پاکستان اسٹیٹ آئل اپنے یہ دونوں اعلیٰ مقاصد مستعدی کے ساتھ پورے کررہی ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ صارفین کے فائدے اور بہترین تجربے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.